”پاکستان میں ایک ماہ تشویشناک ہے“
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں اگلے ایک ماہ کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ آنے والے تین چارہفتے پاکستان کے لیے تشویش ناک ہیں۔
بدھ کو اسلام آباد کے قومی ادارہ صحت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ظفر مرزا نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناکےباعث پاکستان میں سب سےزیادہ17اموات ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ تین دن کے دوران 40 اموات ہوئی ہیں جبکہ ایک ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
پاکستان میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دو سو سے بڑھ چکی ہے جبکہ مریض نو ہزار کے لگ بھگ ہیں۔
Array