پنجاب میں ہلاکتیں 890، مریضوں میں اضافہ
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
جمعے کو جاری کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ28 ہزار 344 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے چھ ہزار 397 مثبت آئے۔
اس دوران 107 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار 463 ہو گئی ہے۔
پاکستان میں اب تک 40 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں 890 ہوئی ہیں۔ سندھ میں 776 اور پختونخوا میں 632 افراد موت کے منہ میں گئے۔
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ سیکٹر جی نائن کے علاقے ٹو، تھری اور مرکز کراچی کمپنی کو سیل کیا گیا ہے۔

