پاکستان پاکستان24

ڈیڑھ ماہ بعد دس لاکھ مریض ہو سکتے ہیں: اسد عمر

جون 14, 2020

ڈیڑھ ماہ بعد دس لاکھ مریض ہو سکتے ہیں: اسد عمر

پاکستان میں منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر اسد عمر نے  کہا ہے کہ اگر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاط تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو رواں ماہ کے آخر تک متاثرین کی تعداد تین لاکھ تک اور جولائی کے آخر میں یہ تعداد 10 لاکھ ہو سکتی ہے۔

اتوار کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وبا کے پھیلاؤ کو روکنے اور لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے انتظامی کارروائیوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہتر فیصلے کیے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ‘کورونا نے پھیلنا تو ہے لیکن اس کی رفتار کم کرنی ہے تاکہ صحت کا نظام دباؤ میں نہ آئے۔’

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو لاک ڈاؤن کے حوالے سے بیانات اور فیصلوں پر تنقید کا سامنا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے