پاکستان24 متفرق خبریں

کورونا کی ”غلط معلومات“ پھیلانے پر کارروائی کی ہدایت

جولائی 16, 2020 < 1 min

کورونا کی ”غلط معلومات“ پھیلانے پر کارروائی کی ہدایت

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر کورونا کے حوالے سے ”غلط معلومات“ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں ایک کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کورونا کے بارے میں سرکاری تصدیق کے بغیر خبر یا معلومات دینے والوں کو ملک دشمن قرار دیا۔

وزارت داخلہ سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق اعجاز شاہ نے کہا کہ وہ ایسی معلومات پھیلانے والوں کو پکڑنے کے لیے تمام سرکاری وسائل استعمال کریں گے۔

بیان کے مطابق کورونا کی معلومات دینے کے حوالے سے اس کمیٹی کے نو ارکان ہیں جن فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر، ایف آئی اے، وزارت داخلہ، پیمرا، پی ٹی اے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اور محکمہ صحت کے نمائندے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ ماہرین اور عالمی ادارے اس حوالے سے سوالات اٹھاتے ہیں اور اچانک وائرس کے روزانہ ٹیسٹ کی تعداد کم کیے جانے کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے