تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں
Reading Time: < 1 minuteامریکہ نے اقوام متحدہ کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینڑل ایشیئن افیئرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یہ خوش آئند ہے کہ اقوام متحدہ نے تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود کو اپنے آئی ایس آئی ایل اور القاعدہ کے حوالے سے پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔‘
محکمہ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ’امریکہ نے اپنے طورپر نور ولی محسود کو ستمبر 2019 میں دہشت گرد قرار دیا تھا۔‘
Array