پاکستان24

اسلام آباد میں کورٹ رپورٹر کی گرفتاری

ستمبر 23, 2020

اسلام آباد میں کورٹ رپورٹر کی گرفتاری

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سے پولیس نے نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے رپورٹر احتشام کیانی کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا۔

عدالتی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں نے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے علم میں معاملہ لایا اور بتایا کہ پولیس حکام کہتے ہیں کہ رپورٹر کو ججز کی ہدایت پر حراست میں لیا گیا۔

عدالت کے طلب کرنے پر ایس پی نے مؤقف اختیار کیا کہ رپورٹر نے راستے میں گاڑی کھڑی کی اور ہٹانے سے انکار کیا جس کی وجہ سے ججز کی گاڑیوں کے لیے راستہ بند ہوا۔

ایس پی نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مذکورہ شخص کو گرفتار کیا کیونکہ اس نے شناخت ظاہر نہیں کی تھی اور گاڑی کو ہٹایا۔

ایس پی عدالت کو بتایا کہ حراست میں لیے گئے رپورٹر کو رہا کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ رپورٹر احتشام کیانی نے بتایا کہ ایس پی زبیر شیخ کے حکم پر ان پر تشدد کیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے