پاکستان24 متفرق خبریں

کور کمانڈر کے گھر کے باہر دھرنے کی دھمکی کیوں؟

ستمبر 29, 2020 < 1 min

کور کمانڈر کے گھر کے باہر دھرنے کی دھمکی کیوں؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں مذہبی سیاسی پارٹی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے طلب کیے جانے کی وضاحت سامنے آئی ہے۔

نیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”مولانا فضل الرحمان کے خلاف نیب خیبر پختونخوا میں انکوائری جاری ہے۔ انہیں قانون کے مطابق مؤقف معلوم کرنے کے لیے بلایا جائے گا۔“

واضح رہے کہ قبل ازیں نیب حکام نے صحافیوں کو مولانا فضل الرحمان کو آمدن سے زائد اثاثوں پر یکم اکتوبر کو طلب کیے جانے کی خبر دی تھی۔

مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاالرحمان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا تھا کہ نیب طلبی کے خلاف پشاور میں کور کمانڈر کے گھر کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔

منگل کو سوشل میڈیا پر کئی صحافیوں نے ٹویٹس کیے کہ کور کمانڈر کے گھر کے سامنے احتجاج کی دھمکی کے بعد مولانا فضل الرحمان کو طلبی کے لیے جاری نوٹس نیب نے واپس لے لیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے