پاکستان24 متفرق خبریں

پاکستان کی وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 50 سے بڑھ گئی

اکتوبر 8, 2020 < 1 min

پاکستان کی وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 50 سے بڑھ گئی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کے سربراہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ میں گزشتہ ہفتے دو معاونین خصوصی یا مشیروں کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد وزیروں کی تعداد 50 سے بڑھ گئی ہے۔

تابش گوہر کو توانائی اور وقار مسعود کو ریونیو کے لیے مشیر لگایا گیا ہے۔

نئے مشیروں کے تقرر سے کابینہ کا حجم 49 سے بڑھ گیا جس کو قانونی تعداد سمجھا جاتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق کابینہ کے رکن کو وزیر کے بجائے مشیر یا معاون خصوصی قرار دینے سے یہ تعداد نظروں سے اوجھل یا قانونی نہیں بن جاتی۔

سیاسی امور پر نظر رکھنے والے ماہرین کہتے ہیں کہ سنہ 2004 میں شوکت عزیز کی کابینہ کا حجم بھی اتنا ہی تھا اور جب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی کابینہ میں مختلف شعبوں کے مشیر مقرر کیے تو عمران خان نے ان پر سخت تنقید کی تھی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ کہنا کہ مختلف شعبوں کے ماہرین پارلیمنٹ کے اندر دستیاب نہیں اس لیے باہر سے مشیروں کا تقرر کیا جا رہا ہے درست نہیں، کیونکہ تابش گوہر توانائی کے امور کے اتنے بڑے ماہر ہوتے تو ان کی سربراہی میں کے الیکٹریک کمپنی کراچی کے شہریوں سے وصولی کے باوجود بجلی کی بلا تعطیل فراہمی میں ناکام رہی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے