موٹروے ریپ کیس کا مرکزی ملزم گرفتار
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے صوبہ پنجاب میں گذشتہ ماہ لاہور کے قریب موٹروے پر پیش آنے والے ریپ واقعے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
صوبائی و مرکزی حکومت کے ترجمانوں نے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فیصل آباد میں پولیس کو کامیابی ملی۔
گزشتہ ماہ ستمبر کی نو تاریخ کو رات گئے پیش آنے والے ایک واقعے کے دوران دو افراد نے مبینہ طور پر مدد کے انتظار میں سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں سوار خاتون کو پکڑ کر قریبی کھیتوں میں اُن کے بچوں کے سامنے ریپ کیا تھا۔
قبل ازیں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا تھا جو اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے، تاہم مرکزی ملزم متعدد چھاپوں کے باوجود پولیس کی پہنچ سے نکلنے میں کامیاب رہا تھا جسے اب گرفتار کیا گیا ہے۔
Array