زندگی سراسر غم ہے مگر مسکراتے رہیے: کابل کے مقتول طالب علم کی ویڈیو وائرل
Reading Time: < 1 minuteکابل یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے میں مارے جانے والے 22 بے گناہ طلبہ و طالبات میں محمد راھید بھی شامل ہیں۔
محمد راھید کابل یونیورسٹی کے ڈیبیٹ کلب کے ممبر بھی تھے۔ راھید کی تصاویر اور ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ دری زبان میں زندگی کے بارے میں چند جملے بول رہے ہیں۔
محمد راھید کی اس ویڈیو میں وہ زندگی کی مشکلات اور خوبصورت پر بات کر رہے ہیں۔ ‘زندگی سراسر غم اور مشکل ہے مگر ہمیں مسکراتے رہنا چاہیے۔’
داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
Array