ایک اور انڈین اداکار نے خودکشی کر لی
Reading Time: < 1 minuteانڈین فلم انڈسٹری بالی وڈ سے وابستہ ایک اور اداکار آصف بسرہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق انہیں بھی چند ماہ قبل اپنی جان لینے والے سشانت سنگھ راجپوت کی طرح مردہ حالت میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔
اداکار آصف بسرہ کی عمر 53 برس تھی اور انہوں نے فلم ” کائی پوچے ” میں سشانت کے ساتھ کام کیا ہے۔
بسرہ کی فلموں میں ” پاتال لوک ” اور ” وانس اپان اے ٹائم ان ممبئی ” شامل ہیں جس میں وہ عمران ہاشمی کے والد کا کردار بھی نبھا چکے ہیں۔
Array