پاکستان24 متفرق خبریں

پشاور ہسپتال میں ’سسٹم ناکام ہوا‘، ڈائریکٹر سمیت سات معطل

دسمبر 7, 2020 < 1 min

پشاور ہسپتال میں ’سسٹم ناکام ہوا‘، ڈائریکٹر سمیت سات معطل

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی عدم فراہمی کی ابتدائی انکوائری رپورٹ میں ‘سسٹم کی ناکامی’ کا جواز پیش کرتے ہوئے حکام نے ہسپتال کے ڈائریکٹر اور چھ ملازمین کو معطل کیا ہے۔

اتوار کو پشاور کے سرکاری ہسپتال میں آکسیجن کی کمی سے چھ افراد کی ہلاکت کے بعد صوبائی حکومت نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو معاملے کی تحقیقات کے لیے کہا تھا۔

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے واقعےکا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دیا تھا اور 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی تھی۔

ابتدائی انکوائری رپورٹ کے مطابق ہسپتال کو آکسیجن فراہم کرنے والی کمپنی صرف فون کے ذریعے یقین دہانی کے تحت کام کر رہی ہے اور کاغذ پر لکھا گیا معاہدہ تین سال قبل ختم ہو چکا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال میں آکسیجن کی فراہمی اور نگرانی کا کوئی نظام نہیں جبکہ پلانٹ پر موجود سٹاف کی تربیت بھی نہیں کی گئی۔

انکوائری روپورٹ کے مطابق ہسپتال میں ایمرجنسی رسپانس اور ریسکیو کا نظام بھی موجود نہیں۔ جبکہ آکسیجن پلانٹ کے بیک اپ میں بھی کوئی نظام نہیں بنایا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے