متفرق خبریں

ہالی ووڈ کی پانچ حسین ترین اداکارائیں کون ہیں؟

دسمبر 13, 2020 2 min

ہالی ووڈ کی پانچ حسین ترین اداکارائیں کون ہیں؟

Reading Time: 2 minutes

سانول راجپوت

پانچ کی لسٹ میں اب تک کی یہ لسٹ مشکل ترین ہے کیونکہ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیسے پانچ اداکاراٶں کو چنوں۔ لیکن پھر تھوڑی سی سوچ بچار کے بعد یہ فہرست مرتب کی۔

5. الیگزینڈرا دیداریو
چونتیس سالہ الیگزینڈرا دیداریو نے کیریئر کا آغاز ٹی وی سے کیا۔ اور اس کے بعد مشہور فلم ”پرسی جیکسن“ میں لیڈنگ رول میں نظر آٸیں۔ الیگزینڈرا بہت خوبصورت اور باکمال اداکارہ ھیں۔ جتنی خوبصورت آنکھیں الیگزینڈرا کی ھیں وہ ویسی ہالی ووڈ میں کسی اور کی نہیں۔ باقی خوبصورتی کی تعریف کیا کروں کہ ٹرو ڈیٹکٹو کے پہلے سیزن میں محترمہ نے  دیدار کروا دیا تھا۔ کس قدر حسین منظر تھا وہ۔۔

4. لوپیٹا نیانگو

اس سیاہ فام حسینہ کا کینیا سے ہے۔ کیا ہی شخصیت ہے اس عورت کی۔ دو ہزار پانچ سے دو ہزار بارہ تک لوپیٹا چھوٹے موٹے رولز میں نظر آتی رہیں لیکن ان کو عروج بخشنے والی فلم 12 years a slave ھے جس میں لوپیٹا نے ایک سیاہ فام غلام کا کردار ادا کیا اور اس کردار کو امر کر دیا۔ لوپیٹا نے اس کردار کی وجہ سے آسکر حاصل کیا۔ اس کے بعد یہ بلیک پینتھر اور دیگر اہم فلموں میں نظر آتی رہیں۔

3. مارگو روبی
مارگو آسٹریلین اداکارہ ھیں۔ حسین اور ٹیلنٹ سے بھرپور۔ مارگو روبی کو پہلی بار میں نے دی وولف آف وال سٹریٹ میں دیکھا۔ اور اس کے بعد جو بھی فلم ان کی آٸی میں نے ضرور دیکھی۔ ہاں Suicide squad میں مجھے مارگو بالکل پسند نہیں آٸیں اور فلم تو ھے ھی بکواس ترین۔ مارگو روبی آٸی تونیا اور بمشیل میں ناقدین کی جانب سے بہترین ریمارکس سیمیٹ چکی ھیں۔

2. نیٹلی پورٹمن

نیٹلی امیریکن، اسرائیلی اداکارہ ھیں۔ شاید ھی کوئی ایسا فلموں کا شوقین انسان ھو جو اس شاندار اداکارہ سے ناواقف اور اس کی خوبصورتی سے متاثر نہ ہو۔ نیٹلی پورٹمن نے ہالی ووڈ کی بہت سی مشہور فلموں میں اداکاری کی اور اپنے ٹیلنٹ اور خوبصورتی کی وجہ سے بہت شہرت پاٸی۔ بلیک سوان فلم میں نیٹلی نے خوبصورتی اور ٹیلنٹ کا ایسا امتزاج پیش کیا جو نہایت نادر دیکھنے کو ملتا ہے۔

1. ایما سٹون
سنو نا سنگ مرمر کی یہ میناریں
کچھ بھی نہیں ہیں آگے تمہارے

شاید یہ گانا ایما سٹون پر فٹ آتا ھے۔ کیا ہی مکمل حسن ہے۔ شاعروں کے تصور میں شاید ایسی ھی محبوب کی شبیہ ھوگی تبھی وہ اتنی حسین غزلیں اور نظمیں کہتے ھیں۔ ایما کی فلموں کی بات کی جائے تو کامیاب فلموں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ لا لا لینڈ، کریزی سٹوپڈ لو، دی ہیلپ اور دی فیورٹ میری فیورٹ ھیں۔ لا لا لینڈ تو جیسے بنائی ہی ایما کے لیے گئی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے