پاکستان24 متفرق خبریں

’فضل الرحمان سمیت 20 سیاستدانوں کو سیریس سیکیورٹی تھریٹس ہیں‘

دسمبر 21, 2020 < 1 min

’فضل الرحمان سمیت 20 سیاستدانوں کو سیریس سیکیورٹی تھریٹس ہیں‘

Reading Time: < 1 minute

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سمیت 20 سیاستدانوں کو سیریس سیکیورٹی تھریٹس ہیں، جبکہ مولانا کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، اور یقین ہے پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی۔

وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں نیکٹا ہیڈ کوارٹر کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کل کے بجائے آج ہی استعفے دیں، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، مولانا نے سب کو آگے لگایا ہوا ہے۔
’ان سے کہتا ہوں کہ وہ ایسا نہ کریں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، اپوزیشن لوگوں کو امتحان میں نہ ڈالے۔ اچھا موقع ہوگا اپوزیشن اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لے۔‘

شیخ رشید کا کہنا تھا نواز شریف ملکی اداروں کے خلاف بیانیہ رکھتے ہیں، ان لوگوں کی سیاست دیکھیں، یہ لوگ میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں، مسائل کا حل اسمبلیوں سے نکلے گا۔
انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کرنے والے نہیں بچ سکیں گے، عمران خان ایسی قانون سازی کریں گے کہ کوئی کرپٹ نہیں بچے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھا تو یہ جنگ آخری ہوگی اور کچھ بھی نہیں رہے گا پاکستان امن کی خواہش رکھتا ہے۔
’ملک میں سی پیک کے خلاف سازش ہو رہی ہے، سی پیک کے خلاف کسی تھریٹ کو کامیاب ہونے نہیں دیا۔‘
انہوں نے اسد عمر سے کورونا کے پیش نظر لندن کے لیے پروازیں بند کرنے کی سفارش بھی کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے