پاکستان24 متفرق خبریں

حکومت کا مفتی کفایت اللہ پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کا اعلان

دسمبر 29, 2020 < 1 min

حکومت کا مفتی کفایت اللہ پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں وفاقی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا اعلان کیا ہے۔

منگل کو کابینہ اجلاس کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا کو بتایا کہ فوج کے خلاف باتیں کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ مفتی کفایت اللہ کے خلاف فوج پر تنقید کے بعد غداری کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ لاہور میں پوری تیاری کے ساتھ چلایا جائے گا۔

پی ڈی ایم اور دیگر سیاسی معاملات پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے لیے آج صف ماتم بچھی ہوئی ہے،  پیپلز پارٹی کے فیصلے کے بعد ن لیگ کو بھی الیکشن میں جانا ہو گا، پی ڈی ایم کے استعفوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

شہبازشریف کے معاملے کا مجھے نہیں پتہ،ن لیگ کا مسئلہ ہے۔ زرداری مفاد اور ذات کے لیے پتے کھیلتا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے