کرک میں ہندو عبادت گاہ پر حملہ، چیف جسٹس کا نوٹس
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے ٹیری میں ہندو عبادت گاہ پر حملے اور توڑ پھوڑ کا نوٹس لیا ہے۔
عدالتی اعلامیے کے مطابق صوبے کے پولیس سربراہ، چیف سیکرٹری اور اقلیتوں کے حقوق کے کمیشن کو علاقے کادورہ کر کے چار جنوری تک رپورٹ پیش کرنے کے لیے کہا گیا ہے جبکہ نوٹس کی سماعت پانچ جنوری کو کی جائے گی۔
خیال رہے کہ بدھ کو کرک میں مقامی افراد نے زمین تنازعے پر عبادت گاہ پر حملہ کیا تھا۔
Array