متفرق خبریں

مفتی کفایت اللہ کے بیٹے اور بھائی گرفتار، مقدمہ درج نہیں

جنوری 2, 2021 2 min

مفتی کفایت اللہ کے بیٹے اور بھائی گرفتار، مقدمہ درج نہیں

Reading Time: 2 minutes

سید نعمان شاہ ۔ مانسہرہ

مانسہرہ میں جے یو آئی کے راہنما مفتی کفایت اللہ کے آبائی گھر پر ان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے چھاپہ مارا اور مفتی کفایت اللہ کے دو بیٹوں، بھائی اور بہنوئی کو گرفتار کر لیا ہے۔ چاروں افراد کو تھانہ بفہ کی حوالات منتقل کیا گیا ہے تاہم ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ نے واقعے کی تصدیق یا تردید سے انکار کیا ہے۔

گرفتار افراد کے خلاف کوئی ایف آئی آر بھی منظر عام پر نہ لائی جا سکی جبکہ گرفتار افراد نے کہا ہے کہ ان کو 8 گھنٹے سے حبس بے جا میں رکھا گیا ہے۔

مفتی کفایت اللہ کے بھائی نے حوالات سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف کسی تھانے میں کوئی مقدمہ درج نہیں۔

پولیس نے جمعے کی رات جمعیت علمائے اسلام کے راہنما مفتی کفایت اللہ کے مانسہرہ ترنگڑی میں واقع گھر پر چھاپہ مارا۔ پولیس نے چھاپے کے دوران مفتی کفایت اللہ کی عدم موجودگی پر مفتی کفایت اللہ کے ایک بھائی دو بیٹوں اور بہنوئی کو گرفتار کرکے تھانہ بفہ کی حوالات منتقل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو مفتی کفایت اللہ کو پیش کرنے کے لئے گرفتار کیا گیا اور بہت جلد مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔جبکہ مفتی کفایت اللہ کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی ٹیمیں گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپوں میں مصروف ہے ۔

گرفتار افراد تھانہ بفہ میں پابند سلاسل ہیں جن سے مفتی کفایت اللہ کے حوالے سے تفتیش جاری ہے مفتی کفایت اللہ کے بھائی بیٹے اور بہنوئی کے گرفتاری پر جے یو آئی کے کارکن اور اکابرین تھانہ بفہ پہنچ گئے جہاں پولیس سے مذاکرات شروع کر دئیے۔

مفتی کفایت اللہ کے بھائی حبیب الرحمن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں 8 گھنٹوں سے حبس بے جا میں رکھا ہے اور ہمارے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں اس سے بڑا ظلم کیا ہو گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے