متفرق خبریں

اسامہ قتل میں ملوث پانچوں پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف

جنوری 8, 2021 < 1 min

اسامہ قتل میں ملوث پانچوں پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد میں نوجوان اسامہ کو فائرنگ کر کے قتل میں کرنے میں ملوث وفاقی پولیس کے اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعہ میں ملوث پانچ اہلکاروں کو پولیس سروس سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

اہلکاروں کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اہلکار مس کنڈیکٹ اور فرائض میں غفلت ثابت ہونے پر برطرف کیا گیا ہے۔

برطرف ہونے والوں میں سب انسپکٹر افتخار، کانسٹیبل مصطفی شکیل، مدثر اور سعید شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مذکورہ اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک غیر مسلح نوجوان اسامہ شہر کی بڑی شاہراہ پر ہلاک ہو گیا تھا۔

پانچوں اہلکار اس وقت حراست میں ہیں اور ان پر قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے