پی ڈی ایم والے پنڈی آئے تو اچھی دیکھ بھال کریں گے: فوجی ترجمان
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل افتخار بابر نے اپوزیشن جماعتوں کی تحریک پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے راولپنڈی کی جانب لانگ مارچ کے بیان پر کہا ہے کہ پنڈی آنے کی وجہ نہیں بنتی۔
پیر کو مولانا فضل الرحمان سے متعلق سوال پر ترجمان پاک فوج نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگروہ پنڈی آنا چاہتے ہیں توان کوچائے پانی پلائیں گے، ان کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کریں گے اور کیا کہہ سکتا ہوں میں۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ الزامات لگانے والوں کی باتوں میں اگر کوئی حقیقت ہوتو جواب دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ فوج کے خلاف الزامات لگائے جا رہے ہیں لیکن فوج کا مورال بلند ہے اور ان الزامات کا جواب دینا ضروری نہیں۔
’الزام پر تشویش ضرور ہے لیکن فوج کا مورال بلند ہے اور وہ اپنا کام کر رہی ہے۔ جس نوعیت کے الزامات لگائے جاتے ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں۔’
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ‘فوج حکومت کا ایک ذیلی ادارہ ہے اور حکومتِ پاکستان اس معاملے پر اپنا ردعمل دے رہی ہے اور فوج کو سیاسی معاملات میں آنے کی ضرورت نہیں۔‘