لیز کی رقم کا تنازع: پی آئی اے کا طیارہ ملائیشیا کی عدالت نے روک لیا
Reading Time: < 1 minuteملائیشیا کے کوالالمپور ایئرپورٹ پر پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ایک جہاز کو لیز کی رقم ادا نہ کرنے پر عدالتی حکم کے تحت قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں نے واقعہ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے وزیر ہوابازی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق لیز کا معاملہ برطانوی عدالت میں زیرالتوا ہے۔
جاری کیے بیان میں پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ’ملائیشیا کی ایک مقامی عدالت نے یکطرفہ فیصلے کے تحت پی آئی اے کے ایک طیارے کو روک لیا ہے جس کا قانونی تنازع قومی ایئر لائن اور ایک فریق کے مابین برطانوی عدالت میں زیر التوا ہے۔‘
PIA کا 777طیارہ جو ملائیشیا میں روکا گیا یہ طیارہ 12 سال پہلے لیز پر لیا گیا تھا۔کرونا کی وجہ سے یہ طیارہ پچھلے مہینوں میں زیر استعمال نہیں ہو رہا تھا-جیسے پوری دنیا میں کرونا کی وجہ سے ریٹ کم ہوئے PIA بھی انکے ساتھ نئے ریٹ negotiateکر رہے تھے-کیس برطانیہ کی عدالت میں زیرسماعت ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 15, 2021
پی آئی اے کا اٹھارہ رکنی عملہ بھی اب کوالالمپور میں پھنس گیا ہے جہاں پہلے ہی کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے اور ان کو دو ہفتے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
طیارے کو جس وقت قبضے میں لیا گیا اس میں مسافر سوار تھے۔