متفرق خبریں

علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف فیصلہ معطل نہ ہو سکا

جنوری 18, 2021 < 1 min

علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف فیصلہ معطل نہ ہو سکا

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو کا این او سی بحال کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل ابتدائی سماعت ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کا این او سی معطل کردیا تھا۔

سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کی اپیل پر سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

عدالت نے سی ڈی اے سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے. جسٹس منیب اختر نے پوچھاہاؤسنگ سوسائٹی کو این او سی کیسے مل گیا؟

وکیل صفائی نے جواب دیا عدالت کے 2008 کے فیصلے کے بعد متعدد سوسائٹیوں کو این او سی جاری ہوئے،ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کیا جائے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ حکم امتناع نہیں دے سکتے، ہائیکورٹ کے فیصلے میں اٹھائے گئے اہم نکات نظر انداز نہیں کر سکتے۔

وکیل صفائی کا دلائل میں مزید کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد سی ڈی اے نے سوسائٹی ٹیک اوور کرنے کا نوٹس بھیجا ہے، سی ڈی اے سوسائٹی ٹیک اوور نہ کرے اس لیےحکم امتناع جاری کرنا ضروری ہے۔

عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے سے متعلق استدعا مسترد کر دی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے