پاکستان24 متفرق خبریں

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فون ہیک کر لیا گیا

فروری 2, 2021 < 1 min
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ فوٹو: پاکستان ٹوئنٹی فور

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فون ہیک کر لیا گیا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ذاتی سیل فون ہیک کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ: جہانزیب عباسی

سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے موبائل فون سے گمراہ کن پیغام رسانی ہو سکتی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے موبائل فون نمبر سے کسی بھی قسم کی پیغام رسانی کو جعلی اور غلط تصور کیا جائے۔

سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق موبائل نمبر سے بھیجا گیا پیغام جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طرف منسوب نہ کیا جائے، ہیکرز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل نمبر مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے