آنسو گیس سے متاثر اسلام آباد پولیس کا اہلکار ہلاک
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے احتجاج کے دوران شیلنگ کی زد میں آنے والا ہولیس انتقا ل کر گیا ہے۔
پولیس کے مطابق سرکاری ملازمین کے احتجاج کےدوران ااشتیاق احمد شیلنگ کی زد میں آگیا تھا۔ اشتیاق احمد نے بدھ کی شام 7بجے وائرلیس پر سانس کی تکلیف سے متعلق آگاہ کیا تھا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق اہلکار اشتیاق احمد سپیشل برانچ میں تعینات تھے جو جمعرات کی صبح پولی کلینک اسپتال میں دم توڑ گیا۔
Array