جسٹس فائز عیسیٰ وزیراعظم سے متعلق مقدمات نہ سنیں: سپریم کورٹ
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے وزیراعظم عمران خان کے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کے اعلان پر لیا گیا نوٹس نمٹانے کا تحریری حکم نامے جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو وزیراعظم سے متلقہ مقدمات نہیں سننے چاہئیں۔
چیف جسٹس گلزار احمد کے تحریر کردہ فیصلے کے مطابق غیرجانبداری کاتقاضا ہے کہ قاضی فائزعیسیٰ وزیراعظم سےمتعلق مقدمات نہ سنیں۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی فنڈ کیس میں جمع کرائے گئے جوابات سے عدالت مطمئن ہے۔
Array