پاکستان، افغانستان اور انڈیا میں شدید زلزلہ
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے اکثر علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
جمعے کی رات دس بج کر دو منٹ پر تاجکستان کی سرحد سے آنے والے زلزلے نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان کے علاقے مرغوب سے35کلومیٹرتھا۔ شدت پانچ اعشاریہ نو جبکہ گہرائی 91 کلومیٹر تھی۔
خیبر پختوانخوا کے زیادہ تر علاقوں سے لے کر پنجاب کے دارالحکومت لاہور تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پاکستان کے زلزلہ پیما سنٹر کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر چھ اعشاریہ ایک تھی۔
Array