پاکستان24

جعلی ڈگری پر سابق سینیٹر یاسمین شاہ کو دو سال قید

فروری 17, 2021

جعلی ڈگری پر سابق سینیٹر یاسمین شاہ کو دو سال قید

پاکستان کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والی سابق سینیٹر یاسمین شاہ کو ضلع بدین میں ایک مقامی عدالت نے جعلی ڈگری کے مقدمے میں دو برس قید کی سزا سنائی ہے۔

یاسمین شاہ پر الزام تھا کہ انہوں نے 2003 کے سینیٹ الیکشن میں گریجویشن کی جعلی ڈگری جمع کرائی تھی اور انتخاب جیت لیا تھا۔

سپریم کورٹ نے یاسمین شاہ کی جعلی ڈگری پر نوٹس بھی لیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو کیس کی سماعت کے دوران یاسمین شاہ اوران کے شوہرعلی بخش پپو شاہ کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق سینیٹر یاسمین شاہ کو دو سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔

عدالت نے فوری طور پر یاسمین شاہ کو گرفتارکرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

خیال رہے کہ یاسمین شاہ اس سے قبل وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کی درخواست پر نا اہل قرار پا چکی ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے