پاکستان24

لاہور میں آپریشن: مریم نواز نے مکافات عمل اور فواد چوہدری نے ریاستی عملداری قرار دیا

اپریل 18, 2021

لاہور میں آپریشن: مریم نواز نے مکافات عمل اور فواد چوہدری نے ریاستی عملداری قرار دیا

لاہور میں اتوار کی صبح تحریک لبیک کے مرکز کے قریب پولیس آپریشن میں ہلاکتوں کے بعد کشیدگی پر مسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت کی جانب سے 12 گھنٹے بعد بیانات جاری کیے گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے صورتحال کو مکافات عمل قرار دیا ہے جبکہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق ریاست بلیک میل نہیں ہوگی۔

مریم نواز نے شعر لکھا کہ

عدل و انصاف فقط حشر پہ موقوف نہیں
‎زندگی خود بھی گناہوں کی سزا دیتی ہے

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں انہوں نے ہر فورم پر بات کی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے لیکن بلیک میل نہیں ہوں گے۔

چوہدری فواد حسین کے مطابق لاہور میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن ہوا۔ ریاست کالعدم مسلح گروہ کے سامنے بلیک میل نہیں ہوئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے