پاکستان پاکستان24

لاپتہ صحافی مدثر نارو بازیابی کیس: عدالت کا رپورٹ پر عدم اطمینان

جون 17, 2021 < 1 min

لاپتہ صحافی مدثر نارو بازیابی کیس: عدالت کا رپورٹ پر عدم اطمینان

Reading Time: < 1 minute

‏اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ صحافی مدثر نارو کی بازیابی کے لیے دائر درخواست میں وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کے ذمہ دار افسران کو عدالتی معاونت کے لیے 23 جون کو طلب کیا ہے۔
جمعرات کو عدالت نے جبری گمشدگیوں سے متعلق قائم کمیشن میں مدثر نارو کی بازیابی کے لیے جاری کارروائی کی تفصیلی رپورٹ اور قانونی ورثا کی فہرست بھی طلب کی۔

درخواست گزار کی جانب سے عثمان وڑائچ اور ایمان مزاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں اور بتایا کہ وزارت دفاع نے کہا کہ مسنگ پرسن ان کے پاس نہیں۔
عثمان وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزارت داخلہ کیس میں دوسرا فریق ہے، کسی ادارے پر تو ذمہ داری عائد کی جائے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بچے کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، لاپتہ فرد کی فیملی میں کون کون ہے؟ قانونی ورثا کی فہرست جمع کرائیں، لاپتہ صحافی کے تین سالہ بچے سچل کی دیکھ بھال کے لیے اخراجات کا آرڈر کر دیتے ہیں۔
عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے پیش کردہ ایک صفحہ کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ایک صفحہ نہ دیں، تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے