پاکستان کا افغانستان کے ساتھ راہداری طورخم بارڈر تاحکم ثانی بند
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی وزارت داخلہ نے افغانستان کے ساتھ راہداری طورخم بارڈر کے گیٹ کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق طورخم بارڈر کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات تجویز کرنے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں بند کیا گیا ہے۔
افغانستان سے ہر قسم کی آمد و رفت تاحکم ثانی بند رہے گی۔
Array