پاکستان پاکستان24

کراچی: فیکٹری میں آتشزدگی سے 13 کارکن زندہ جل گئے

اگست 27, 2021

کراچی: فیکٹری میں آتشزدگی سے 13 کارکن زندہ جل گئے

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے صنعتی علاقے میں رہائشی پلاٹ پر بنائی گئی فیکٹری میں آگ لگنے سے مرنے والے افراد کی تعداد 13 ہو گئی جن میں دوسگے بھائی بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق لواحقین کی بڑی تعداد فیکٹری کے باہر موجود ہے جبکہ فیکٹری کے دروازے اور کھڑکیاں بند تھے۔

حکام کے مطابق ایک ریکسیو اہلکار فیکٹری کی دوسری منزل سے گر کر زخمی ہوا۔ فائر برگیڈ نے اسنارکل کی مدد سے کھڑکی کو توڑنے کی کوشش کی، شیشے لگے ہونے کے باعث اندر جانے میں ریسکیو اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ریسکیو اہلکاورں کے مطابق فیکٹری میں داخلے کا راستہ صرف ایک ہے اور ایک ہی باہر آنے کا ہے،چھت کا دروازہ بھی بند تھا۔

سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے