افغانستان میں طالبان کی حکومت کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر ہوں گے
طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر نئی افغان حکومت کی قیادت کریں گے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے جمعے کو بتایا ہے کہ ’کم سے کم تین مختلف ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔‘
روئٹرز کے ذرائع کے مطابق طالبان کے بانی ملا عمر کے صاحبزادے ملا محمد یعقوب اور شیر محمد عباس ستانکزئی کو بھی نئی حکومت میں اہم عہدے دیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ ملا برادر پاکستان میں قیدی کی زندگی گزار چکے ہیں.

