پاکستان پاکستان24

معروف پشتو گلوکار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

ستمبر 3, 2021

معروف پشتو گلوکار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

معروف پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ کو نامعلوم افراد کی صوابی میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کفایت شاہ باچہ جمعہ کی نماز کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ تاک میں بیٹھے ہوئے نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے کفایت شاہ باچہ موقع پر ہلاک ہو گئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ پشتو کے معروف گلوکار کی زیدہ گاوں میں پرانی خاندانی دشمنی چلی آ رہی تھی۔

دونوں طرف سے کئی افراد اب تک مارے جا چکے ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق کئی نوجوان لڑکے اس دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے