نئے دور کا آغاز، آئی ایس آئی چیف جنرل فیض کابل میں
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی فوج کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ جنرل فیض حمید کابل پہنچ گئے ہیں۔
سنیچر کو آئی ایس آئی چیف پاکستان کے سرکاری حکام کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے افغانستان پہنچے۔
کابل میں موجود سینیئر صحافی طاہر خان کے مطابق جنرل فیض حمید نے سیرینا ہوٹل پہنچنے پر کہا کہ وہ پاکستانی سفیر سے بریفنگ لینے آئے ہیں.
صحافی کامران خان کے مطابق یہ کسی بھی غیرملکی اعلیٰ شخصیت کا پہلا دورہ کابل ہے۔
ڈی جی آئی ایس آئی کو اس دورے کی دعوت طالبان قیادت نے دی ہے۔
دورے میں پاکستان اور افغانستان کے سکیورٹی اور تجارت سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی۔
Array