کھیل

آخری گیند پر فتح، پاکستان نے بنگلہ دیش کو کلین سویپ کر دیا

نومبر 22, 2021 < 1 min

آخری گیند پر فتح، پاکستان نے بنگلہ دیش کو کلین سویپ کر دیا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر کلین سویپ فتح اپنے نام کر لی ہے۔

آخری میچ میں پاکستان نے 125 رنز کا ہدف مقررہ اووزر کی آخری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا.

میچ کے آخری اوور میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب یکے بعد دیگر پاکستان کی تین وکٹیں گریں۔ آخری گیند پر پاکستان کو دو رنز درکار تھے، اس وقت محمد نواز نے چوکا لگا کر سیریز کا اختتام کیا۔
پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے 19، محمد رضوان نے 40 جبکہ حیدر علی نے 45 رنز بنائے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ کپتان بابر اعظم کی گری جو 19 رنز پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد محمد رضوان کو شہید الاسلام نے آؤٹ کیا جبکہ سرفراز احمد، حیدر علی اور افتخاراحمد آخری اوور محمد اللہ کی گیند وں پر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز سکور کیے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر محمد نعیم نے سب سے زیادہ 47 رنز بنائے۔ شمیم حسین نے 22 اور عفیف حسین نے 20 رنز سکور کیے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے