سائنس اور ٹیکنالوجی

ایپل کا جاسوسی سافٹ ویئر بنانے والی اسرائیلی کمپنی پر مقدمہ

نومبر 24, 2021 < 1 min

ایپل کا جاسوسی سافٹ ویئر بنانے والی اسرائیلی کمپنی پر مقدمہ

Reading Time: < 1 minute

دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے جاسوسی سافٹ ویئر ’پیگاسس‘ بنانے والی اسرائیلی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

ایپل نے منگل کو امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ایک عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے جس میں دررخواست کی گئی ہے کہ اسرائیلی کمپنی ’این ایس او‘ کو ایپل کے ایک ارب سے زائد صارفین کو نشانہ بنانے سے روکا جائے۔

ایپل کے بیان کے مطابق کمپنی نے مقدمے میں مؤقف اپنایا ہے کہ اسرائیلی این ایس او گروپ پر ایپل سافٹ ویئر، سروسز اور ڈیوائسز استعمال کرنے کی ہمیشہ کے لیے پابندی عائد کی جائے تاکہ ایپل صارفین کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا ہے کہ ’این ایس او گروپ ’بدنام‘ ہیکرز ہیں، وہ 21 ویں صدی کے غیر اخلاقی مفاد پرست ہیں جنہوں نے سائبر جاسوسی کے لیے انتہائی عمدہ مشین تیار کی ہوئی ہے جس کا غلط استعمال معمول ہے۔‘

خیال رہے کہ این ایس او گروپ کی امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی مفادات کے مخالف کاموں پر امریکی حکومت نے اسرائیلی کمپنی کو حال ہی میں بلیک لسٹ کیا تھا۔

ایپل نے کہا ہے کہ وہ چند صارفین کو مطلع کر رہی ہے کہ شاید انہیں سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہو۔

ایپل کی جانب سے دائر مقدمے نے اسرائیلی کمپنی کے لیے مزید مشکلات کھڑی کر دی ہیں جس پر پہلے ہی ہزاروں کی تعداد میں سماجی کارکن، صحافیوں اور سیاستدانوں کی جاسوسی کا الزام ہے۔

تاہم این ایس او گروپ نے ان الزامات کی ہمیشہ تردید کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ حکومتیں اس کا جاسوسی سافٹ ویئر دہشت گردی اور دیگر جرائم کا مقابلہ کرنے میں استعمال کرتی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے