سائنس اور ٹیکنالوجی

کروڑوں صارفین کے اربوں پاس ورڈز چوری کر کے آن لائن شائع

جون 21, 2025

کروڑوں صارفین کے اربوں پاس ورڈز چوری کر کے آن لائن شائع

سائبرسیکیوریٹی آؤٹ لیٹ سائبرنیوز کے محققین کا کہنا ہے کہ اربوں صارفین کے یوزر ناموں اور پاس ورڈز کو لیک کر کے ڈیٹا سیٹس میں آن لائن شائع کیا گیا ہے جس سے مجرموں کو صارفین کے روزانہ استعمال کیے جانے والے اکاؤنٹس تک رسائی غیرمعمولی حد تک آسان ہو گئی ہے۔

رواں ہفتے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سائبرنیوز کے محققین نے حال ہی میں آن لائن 30 ڈیٹا سیٹس دریافت کیے ہیں جن میں سے ہر ایک میں لاگ ان معلومات کی ایک بڑی تعداد ہوتی ہے – اور کل 16 ارب پاس ورڈز ہیں۔ اس میں گوگل، فیس بک اور ایپل سمیت متعدد مشہور پلیٹ فارمز کے صارف پاس ورڈز شامل ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے