کھیل

پاکستان نے وقت، بارش اور بنگلہ دیش کو شکست دے دی

دسمبر 8, 2021 < 1 min

پاکستان نے وقت، بارش اور بنگلہ دیش کو شکست دے دی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان نے بارش سے متاثرہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی.

بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی. پاکستان کو ایک اننگز اور آٹھ رنز سے فتح ملی.

کھیل کے چوتھے روز پاکستان کی جانب سے اپنی پہلی اننگ 300 رنز پر ڈکلیئر کر دی گئی تھی جبکہ اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

پاکستان کی جانب سے اظہر علی، کپتان بابر اعظم، فواد عالم اور محمد رضوان نے نصف سینچریز بنائیں۔

جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 87 رنز بنا سکی.

دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کے بلے باز 205 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے.

پاکستان کے ساجد خان نے بنگلہ دیش کے 12 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے