کپتانٰی سے ہٹانے کا اعلان سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل بتایا گیا: کوہلی
Reading Time: < 1 minuteانڈین ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ صرف90 منٹ قبل انہیں ون ڈے ٹیم کے کپتان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بارے میں بتایا گیا۔
خبر رساں ادارے اےا یف پی کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وراٹ کوہلی نے حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ٹی 20 کے کپتان کا عہدہ چھوڑ دیا تھا اور گذشتہ ہفتے انڈین کرکٹ بورڈ نے وراٹ کوہلی کو ون ڈے کرکٹ کی کپتانی سے ہٹا کر روہت شرما کو کپتانی سونپ دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ’مجھ سے آٹھ تاریخ کو سلیکشن میٹنگ کے 90 منٹ پہلے رابطہ کیا گیا اور اس سے پہلے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا۔‘
Array