کھیل

ٹی 20 سیریز، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سویپ

دسمبر 17, 2021 < 1 min

ٹی 20 سیریز، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سویپ

Reading Time: < 1 minute

تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی۔

نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز کا ہدف 19 ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے صرف 45 گیندوں پر 87 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ڈومینِک ڈریکس کی بال پر نکولس پوران نے ان کا کیچ لیا۔

محمد رضوان ٹی20 کے کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ یعنی دو ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

کپتان بابر اعظم 53 گیندوں پر 79 بنانے کے بعد بڑی شاٹ کھیلتے ہوئے باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ سمتھ کی بال پر شیفرڈ نے ان کا کیچ لیا۔

جارح مزاج بلے باز آصف علی نے صرف سات گیندوں پر 21 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں دو چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔ فخر زمان صرف 12 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔
شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر محمد رضوان کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا تھا جبکہ اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

یہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے ٹی20 میچ میں دیا جانے والا سب سے بڑا ہدف تھا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پوران سب سے زیادہ 64 رنز بنانے کے بعد وسیم جونیئر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، محمد نواز نے ان کا کیچ لیا۔

شمارا بروکس 49 رنز بنانے کے بعد شاہنواز دھانی کی بال پر افتخار احمد کو کیچ دے بیٹھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے