بابر اعظم ٹی20 اور ون ڈے میں نمبر ون بیٹسمین
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے کپتان بابر اعظم ٹی20 اور ون ڈے انٹرنیشنل میں نمبر ون بیٹسمین بن گئے۔
بدھ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم ٹی20 اور ون ڈے میں بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ٹی20 میں بیٹسمینوں کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم اس وقت نویں نمبر پر براجمان ہیں۔ ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نمبر تیسرا ہے۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق دنیا کے ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں صرف ایک پاکستانی کھلاڑی عماد وسیم شامل ہیں جن کا فہرست میں نمبر آٹھواں ہے۔
اسی طرح ٹی20 بولرز کی رینکنگ میں پاکستانی سپنر شاداب خان نویں نمبر پر براجمان ہیں۔
Array