سائنس اور ٹیکنالوجی

پابندیوں کے باوجود ٹک ٹاک نے گوگل کو پیچھے چھوڑ دیا

دسمبر 25, 2021 < 1 min

پابندیوں کے باوجود ٹک ٹاک نے گوگل کو پیچھے چھوڑ دیا

Reading Time: < 1 minute

چینی کمپنی کی مختصر ویڈیو ایپ ٹک ٹاک نے گوگل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سال 2021 کی سب سے مقبول ویب سائٹ بن چکی ہے۔

انٹرنیٹ سکیورٹی کمپنی کلاؤڈ فیئر کے مطابق نقشے، ترجمے، تصاویر، پروازوں، کتابوں اور خبروں سمیت دیگر معلومات فراہم کرنے والی گوگل کی ویب سائٹ 2020 میں کلاؤڈ فیئر کی فہرست میں اول نمبر پر تھی جبکہ ٹک ٹاک پہلی پانچ ویب سائٹس میں بھی شامل نہیں تھی۔

رواں برس 17 فروری کو ٹک ٹاک ایک دن کے لیے اول نمبر پر تھی۔ اس کے علاوہ، مارچ اور مئی میں کچھ دن ایسے بھی تھے جب ٹک ٹاک کو ایک وقت میں صارفین کی بہت بڑی تعداد استعمال کر رہی تھی، یعنی اس پر ٹریفک بہت زیادہ تھی۔

اگست میں ٹک ٹاک نے مکمل طور پر فہرست میں اوپر کی پوزیشن حاصل کرلی۔
یہ ٹرینڈ اکتوبر اور نومبر تک جاری رہا جب ٹک ٹاک درجے کے لحاظ سے سب سے اوپر تھی۔

واضح رہے کہ مختصر ویڈیوز کے پلیٹ فارم ٹک ٹاک کو ماضی میں کافی مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

سال 2019 میں ٹک ٹاک پر انڈیا میں پابندی عائد کردی گئی تھی اور امریکہ میں اسے وزرا کی جانب سے تنقید کا سامنا تھا۔

سال 2020 میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایمیزون نے اپنے ملازمین کو حکم جاری کیا تھا کہ وہ ٹک ٹاک اپنے فون سے ہٹا دیں۔ تاہم بعد میں ایمیزون انتظامیہ نے اس اقدام کو غلطی قرار دے دیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے