اہم خبریں کھیل

ٹینس سٹار نوواک جوکووچ آسٹریلوی حکومت سے قانونی جنگ جیت گئے

جنوری 10, 2022 < 1 min

ٹینس سٹار نوواک جوکووچ آسٹریلوی حکومت سے قانونی جنگ جیت گئے

Reading Time: < 1 minute

ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے اپنے آسٹریلوی ویزا کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی عدالتی جنگ جیت لی ہے اور کورٹ نے ان کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

جج انتھونی کیلی نے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کے وکلا کی اس دلیل سے اتفاق کیا کہ سرحدی اہلکاروں نے کوئی معقول وجہ بتائے بغیر جوکووچ کا ویزہ منسوخ کیا تھا۔

جج کے فیصلے کے مطابق جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے والا حکم فوری طور پر ’منسوخ‘ کر دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ان کا ویزا اب درست ہے اور وہ آسٹریلیا میں داخل ہو سکتے ہیں۔

جب اس فیصلے کا اعلان کیا گیا تو عدالت کے باہر جمع سربیائی، آسٹریلین کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ جوکووچ 17 جنوری سے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن میں کھیلیں گے یا نہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے