کھیل

ویکسین سے انکاری جوکووچ کا آسٹریلوی ویزہ دوبارہ منسوخ

جنوری 14, 2022 < 1 min

ویکسین سے انکاری جوکووچ کا آسٹریلوی ویزہ دوبارہ منسوخ

Reading Time: < 1 minute

آسٹریلیا نے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کا ویزہ ایک بار پھر منسوخ کر دیا ہے۔

برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق آسٹریلیا کے امیگریشن منسٹر الیکس ہاک نے جمعے کو جوکووچ کا ویزہ دوبارہ کینسل کیا ہے۔

ٹینس سپر سٹار نوواک جوکووچ کورونا ویکیسن لگوائے بغیر آسٹریلیا پہنچے تھے۔

آسٹریلیا کے امیگریشن کے وزیر الیکس ہاک نے کہا ہے کہ انہوں نے یویزے کی منسوخی کا اقدام صحت اور نظم و ضبط کی بنیاد پر کیا کیونکہ ایسا کرنا عوامی مفاد میں ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ’وزیراعظم سکاٹ موریسن کی حکومت آسٹریلیا کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے، خاص طور پر کورونا وائرس کے وبائی مرض کو دیکھتےہوئے۔‘

الیکس ہاک نے کہا کہ ’ویزے کی منسوخی کا مطلب یہ ہے کہ جوکووچ کو مخصوص حالات کے علاوہ تین برس تک آسٹریلیا کا ویزہ نہیں مل سکتا۔‘
پیر کو سربیا کے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکوچ کے حق میں آسٹریلوی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا تھا کہ ان کو ملک میں داخل ہونے دیا جائے۔

سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ون ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کو آسٹریلوی حکومت نے کورونا کی حفاظتی شرائط پوری نہ کرنے پر ملک میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔

روئٹرز کے مطابق عالمی نمبر ون ٹینس سٹار نو مرتبہ اوپن ٹینس کے چیمپیئن رہ چکے ہیں جو آسٹریلین اوپن میں شرکت کی غرض سے جمعرات کو آسٹریلیا پہنچے تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے