راولپنڈی کے سیروز تھیٹر میں فائرنگ سے ڈانسر ہلاک، ملزم فرار
Reading Time: < 1 minuteراولپنڈی کے تھانہ کینٹ کے علاقے میں واقع سیروز تھیٹر میں فائرنگ سے سٹیج ڈانسر نوید حسین ہلاک ہو گئے۔
جمعے کی شام قتل کی ایف آئی آر مقتو کے بھائی کی مدعیت میں درج کر کے تھیٹر کے ٹھیکیدار افتخار شہزاد کو گرفتار کر لیا جبکہ مبینہ قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
تھیٹر میں فائرنگ اور قتل کا سی پی او عمر سعید ملک نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق سٹیج ڈانسر نوید حسین کی ملزم عمران وینس کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی۔
ایس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ موقع واردات سے شواہد اکھٹے کئے گئے ہیں، تمام زاویوں پر تحقیقات کی جاری ہیں۔ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے گا۔
Array