اہم خبریں متفرق خبریں

انڈین فلم سٹار شلپا شیٹی کو 38 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد منتقل

فروری 5, 2022 < 1 min

انڈین فلم سٹار شلپا شیٹی کو 38 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد منتقل

Reading Time: < 1 minute

انڈین فلم انڈسٹری بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر نے ان کے نام 38 کروڑ روپے سے زائد کی جائیداد منتقل کی ہے۔

انڈیا کے ایک نجی ٹی وی کے مطابق رجسٹریشن کاغذات میں ممبئی کے مہنگے ترین علاقے جوہو میں پانچ فلیٹوں پر مشتمل عمارت اوشین ویو، جس میں ایک بیسمنٹ بھی ہے، راج کندرا نے شلپا شیٹی کندرا کے نام منتقل کی ہے۔

گزشتہ برس شلپا شیٹی اور ان کا خاندان اُس وقت مشکلات کا شکار ہو گیا تھا جب ان کے بزنس مین شوہر راج کندرا کو غیر اخلاقی فلمیں بنانے اور مختلف ویب سائٹس پر چلانے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

شلپا نے اس مشکل وقت میں ہر کسی سے اپنی نجی زندگی کے احترام کی درخواست کی تھی۔

اس واقعے کے چھ ماہ بعد راج کندرا نے ان کے نام اتنی بڑی مالیت کی جائیداد منتقل کی ہے۔

شلپا شیٹی کے نام کی گئی جائیداد کا کل رقبہ 5 ہزار 996 مربع فٹ ہے اور اس جائیداد پر ایک کروڑ 92 لاکھ روپے کی سٹیمپ ڈیوٹی بھی ادا کی گئی ہے۔

شلپا شیٹی کی حال ہی میں ’ہنگامہ ٹو‘ نامی فلم ریلیز ہوئی تھی۔ وہ ’سپر ڈانس‘ میں جج کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

اس کے علاوہ شلپا شیٹی ’انڈیا گوٹ ٹیلنٹ‘ کا بھی بطور جج حصہ ہیں جبکہ ان کی آئندہ آنے والی فلم کا نام ’نکما‘ ہے، جس میں ان کے ساتھ سنیل گروور بھی اداکاری کر رہے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے