پاکستان

اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب کی کئی شہروں میں زلزلہ

فروری 5, 2022

اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب کی کئی شہروں میں زلزلہ

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، شمال مغربی صوبہ خبیر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے.

سنیچر کو اسلام آباد کے زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا کہ نو بج کر 16 منٹ پر پانچ اعشاریہ نو شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

زلزلے کا مرکز پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔ زلزلہ زیر زمین 210 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

اسلام آباد کی بلند عمارتوں کے رہائشی زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے پر خوف کا شکار ہوئے۔

زلزلے کے جھٹکے شمال میں سکردو، وادی لیپا جبکہ پنجاب میں سرگودھا اور لاہور تک محسوس کیے گئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے