پاکستان

ادارے بھی پاکستان کے عوام کے اشارے دیکھیں: مریم نواز

فروری 10, 2022

ادارے بھی پاکستان کے عوام کے اشارے دیکھیں: مریم نواز

پاکستان میں حزب اختلاف کی بڑی جماعت مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حالات ایسے ہیں کہ اب عمران خان کی حکومت کسی کے لیے بھی قابل قبول نہیں رہی۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلوں کی سماعت کے بعد پریس کانفرنس میں مریم نواز نے کہا کہ ’جب عوام کی جانب سی کسی حکومت پر عدم اعتماد ہو جاتا ہے تو ارکان اسمبلی تو پہلے ہی عدم اعتماد کے لیے تیار بیٹھے ہوتے ہیں۔‘

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا اشارہ ساری سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب اداروں کو بھی دیکھنا ہوگا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’بات یہ ہے کہ ایک آئینی طریقہ ہے۔ ہمارا حلقہ پاکستان کے عوام ہیں، یہ سیاسی جماعتوں پر فرض ہے کہ عمران خان کی حکومت کی صورت میں عوام پر جو عذاب مسلط ہے، اس سے پاکستان کو نجات دلائی جائے۔‘

ان کے مطابا ’اگر عوام کے مسائل پر لبیک نہ کہا تو اپوزیشن بھی قصور وار ہو گی۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’نواز شریف پہلے عدم اعتماد کرنے کے حق میں نہ تھے لیکن پارٹی میں بہت ساری ایسی آراء موجود تھیں۔ اسی لیے ہم یہ سمجھتے ہیں عوام مزید تباہی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔‘

مریم نواز نے کہا کہ ’اب حالات وہ آ گئے ہیں کہ عمران خان کی حکومت کسی کے لیے بھی قابل قبول نہیں رہی۔ پاکستان کے عوام کا اشارہ ساری سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب اداروں کو بھی دیکھنا ہوگا۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے