شوبز متفرق خبریں

اسرائیلی اداکارہ کی فلم ’ڈیتھ آن دی نائل‘ پر بعض عرب ملکوں میں‌پابندی

فروری 13, 2022 2 min

اسرائیلی اداکارہ کی فلم ’ڈیتھ آن دی نائل‘ پر بعض عرب ملکوں میں‌پابندی

Reading Time: 2 minutes

لبنان اور کویت نے سیاسی تحفظات کے باعث فلم ’ڈیتھ آن دی نائل‘ یعنی دریائے نیل میں موت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

بین الاقوامی فلموں کی خبریں دینے والی ویب سائٹ ڈیڈلائن ڈاٹ کام کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلم کو اختتام ہفتہ نمائش کے لیے پیش کیا جانا تھا۔

اس فلم میں اسرائیلی اداکارہ گیل گیدوت نے کام کیا ہے جو ماڈلنگ اور فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل اسرائیل کی فوج میں دو برس کی تربیت بھی حاصل کر چکی ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں ہر شہری کے لیے دو برس تک فوج میں خدمات انجام دینا لازمی ہے۔

قبل ازیں کویت کے القباس اخبار نے انکشاف کیا تھا کہ فلم پر پابندی کا فیصلہ سوشل میڈیا پر شہریوں کی جانب سے مطالبے کے بعد کیا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین نے گیل گیدوت کی جانب سے ماضی میں اسرائیلی فوج کی ستائش اور فلسطینی تنظیم حماس پر تنقید کی جانب اشارہ کیا اور ان کے سکرین شاٹس شیئر کیے۔

سنہ 2014 میں غزہ پر اسرائیل کے اُن حملوں میں دو ہزار 251 فلسطینی مارے گئے تھے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے جبکہ اس لڑائی کے دوران 74 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تعداد فوجیوں کی تھی۔

لبنان میں اسرائیلی اداکارہ گیل گیدوت کی دو فلمیں ماضی میں پابندی کا شکار رہیں جن میں سنہ 2017 میں ’ونڈر وومن‘ اور سنہ 2021 میں اسی فلم کے سیکوئل ’ونڈر وومن 1984‘ کو نمائش سے روک دیا گیا تھا۔

’ڈیتھ آن دی نائل‘ یا دریائے نیل میں موت نامی فلم برطانوی فلم ساز کینتھ براناغ نے بنائی ہے جس کی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگر ملکوں میں نمائش جاری ہے۔

اس فلم کی کہانی برطانیہ کی آنجہانی لکھاری اگاتھا کرسٹی کی مشہور کتاب سے لی گئی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے