پاکستان

راولپنڈی میں دہشت کا راج، سر کٹی لاش اور خنجر حملے میں بچی قتل

فروری 14, 2022

راولپنڈی میں دہشت کا راج، سر کٹی لاش اور خنجر حملے میں بچی قتل

راولپنڈی میں پولیس نے تھانہ گنجمنڈی سے چند گز کے فاصلے پر بوری بند لاش برآمد کی ہے۔

پیر کو پولیس کے مطابق لاش تھانے کے قریب پل پر بوری میں بند پڑی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ درمیانی عمر کے مرد کی لاش کا سر ، ایک بازو اور ٹانگیں کٹی کٹا ہوئی تھیں۔ لاش کو اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

دوسرے واقعے میں راولپنڈی کے ریلوے ماربل فیکٹری روڈ پر خنجر سے حملہ کر کے لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ گیارہ سالہ بچی کے قتل کے الزام میں ملزم عادل کو حراست میں لے لر تفتیش جاری ہے۔

ادھر راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں عدالتی پیشی پر لایا گیا ملزم پولیس حراست سے فرار ہو گیا۔

فرار ہونے والے ملزم ساجد کے خلاف دو افراد کو زخمی اور ایک کی ناک کاٹنے کا مقدمہ زیر سماعت تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے