اہم خبریں پاکستان

’ریاست‘ حکومت کے ساتھ، عدم اعتماد کی کامیابی ممکن نہیں: شاہد خاقان

فروری 15, 2022 < 1 min

’ریاست‘ حکومت کے ساتھ، عدم اعتماد کی کامیابی ممکن نہیں: شاہد خاقان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک اس وقت کامیاب ہو سکتی ہے جب ارکان قومی اسمبلی کو ٹیلی فون کالز آنا بند ہو جائیں اور فی الوقت ایسا نہیں ہو رہا۔

منگل کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’اس وقت ریاست حکومت کے ساتھ ہے اور جب تک وہ حکومت کے ساتھ ہے کوئی عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی۔‘

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے سابق صدر آصف زرداری کی لاہور میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کی مہم زور پکڑ گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے پارٹی قائد نواز شریف نے بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کی حمایت کی تھی جس کے بعد معاملے کو پی ڈی ایم میں لے جایا گیا تھا.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے